پولیو ٹیم پر حملہ، پانچ پاکستانی پولیس اہلکار زخمی

   

اسلام آباد: بندوقوں اور دستی بموں سے لیس عسکریت پسندوں نے ایک مرتبہ پھر شمال مغربی پاکستان میں پولیو ورکرز کی حفاظت پر مامور پولیس وین پر گھات لگا کر حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ پاکستان میں ایک مرتبہ پھر پولیو ٹیم کی حفاظت پر معمور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ مقامی پولیس کے سربراہ امان اللہ کے مطابق یہ حملہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک پْل کے قریب کیا گیا، جس کے جواب میں پولیس اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی۔ پولیس چیف، جو ایک قافلے کے ساتھ قریبی ویکسینیشن سینٹر کی طرف جا رہے تھے، نے بتایا کہ چھ سے آٹھ مشتبہ عسکریت پسندوں نے ان پر گھات لگا کر حملہ کیا، فائرنگ کی اور پولیس وین پر دستی بم بھی پھینکے۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔