پول ٹریننگ کلاسیس میں شرکت نہ کرنے والے عہدیداروں کے خلاف مقدمات

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد ڈسٹرکٹ الیکٹورل آفیسر نے لوک سبھا انتخابات سے قبل ٹریننگ کلاسیس میں شرکت نہ کرنے پر 30 عہدیداروں بشمول ٹیچرس ، پروفیسرس اور کمرشیل ٹیکسیس ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے ہیں ۔ حیدرآباد ڈسٹرکٹ الیکٹورل آفیسر ( ڈی ای او ) رونالڈ راس نے ٹریننگ کلاسیس سے غیر حاضر رہنے والے عہدیداروں پر سخت اعتراض کیا ہے اور کہا کہ ان کے خلاف آر پی ایکٹ 1951 کے سیکشن 134 کے تحت فوجداری مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ چند دن قبل بھی حیدرآباد ڈسٹرکٹ الیکشن اتھاریٹی نے ٹریننگ کلاسیس میں شرکت نہ کرنے پر 10 عہدیداروں کے خلاف اسی طرح کے مقدمات درج کئے تھے ۔ رونالڈراس نے کہا کہ خواہ وجوہات کچھ بھی ہوں غیر حاضر رہنے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا ۔۔