پونچھ: جموں ڈویژن کے پونچھ ضلع میں بدھ کو ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آگیا۔ منی بس ضلع کی تحصیل منڈی میں پاک وہند لائن آف کنٹرول کے قریب ساوجیاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس حادثے میں 11 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جبکہ 25 لوگ زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوج اور پولیس کے جوانوں نے مقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔معلومات کے مطابق گلی میدان سے پونچھ جانے والی منی بس سرحدی علاقے ساوجیان کے قریب کھائی میں جاگری۔