جموں : سیکورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے کلسیاں نامی سرحدی گاؤں میں ایک مارٹر شیل کو بر آمد کرکے ناکارہ بنا دیا۔ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں لائن آف کنٹڑول کے نزدیک واقع کلیساں گاؤں میں بدھ کی شام مقامی لوگوں نے ایک کھیت میں ایک مارٹر شیل کو دیکھا اور اس کے متعلق سیکورٹی فورسز کو مطلع کیا۔انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے اس 120 ایم ایم مارٹر شیل کو بر آمد کرکے اس کو ناکارہ بنا دیا۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کی طرف دو برس قبل سرحد پار گولہ باری کے دوران فائر کیا جانے والا شیل تھا۔