پونے میں وزیراعظم مودی کے ساتھ شرد پوار کے اسٹیج شیئر کرنے پر انڈیا قائدین ناراض

,

   

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگی این سی پی لیڈر سے بات کرسکتے تھے اورتقریب میں شرکت نہ کرنے پر زور اور درخواست کرسکتے ہیں۔


نئی دہلی۔انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (ائی این ڈی ائی اے) کی تیسری میٹنگ 25اور26اگست کو ممبئی میں منعقد کرنے کی تمام تیاریاں کی جارہی ہیں‘ اس بلاک کے بعض قائدین نے جمعہ کے روز نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) سربراہ شرد پوار کے یکم اگست کو مہارشٹر ا کے پونا میں وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے پر تشویش کا اظہار کیاہے۔

پارٹی کے ایک ذرائع نے کہاکہ انڈیا بلاک کی جمعہ کے روز فلور لیڈر کے ساتھ اجلاس کے دوران بعض ممبرس نے اس تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے پوار کی شرکت پر تشویش ظاہر کی جس میں مودی کو لوک مانیا تلک ایوارڈ کا اعزاز دیاجارہا ہے۔

ذرائع نے مزیدکہاکہ یہاں پر یہ مشورہ بھی دیاگیاہے کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگی این سی پی لیڈر سے بات کرسکتے تھے اورتقریب میں شرکت نہ کرنے پر زور اور درخواست کرسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ے کہ انڈیا بلاک کے بعض قائدین کا احساس ہے کہ 2024لوک سبھا الیکشن کے لئے بی جے پی کو شکست دینے کے لئے جب ہم خیال اپوزیشن جماعتیں ایک ساتھ آرہیں‘پوار کے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے سے غلط تاثر جائے گا۔

ذرائع نے یہ بھی کہاکہ مودی کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے سے پوار انڈیا بلاک کی شبیہ کو نقصان پہنچائیں گے‘جس کو تیار کرنے میں کافی محنت کی گئی ہے اور اس سے لوگوں میں غلط پیغام جائے گاکیونکہ وزیراعظم مودی نے دہشت گرد تنظیم انڈیاپر انڈیا مجاہدین اور ایسٹ انڈیا کمپنی کا نام دیکر نشانہ بنایاہے۔

تلک سمارک مندر ٹرسٹ کی جانب سے منعقد کئے جانی والی اس تقریب میں این سی پی کے بانی کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیاگیاہے۔

پروگرام کے دوران پوار کے ہاتھوں سے مودی کو ایوارڈ دیاجائے گا۔ دریں اثناء انڈیا کی تیسری میٹنگ ممبئی میں 25اور26اگست کو منعقد کی جائے گی اور شیوسینا (یو بی ٹی) اور پوار کی زیر قیادت این سی پی اس کی میزبانی کریں گے۔