پون ایکسپریس کے 11 کوچس پٹری سے اترگئے، 2 زخمی

   

ممبئی: پون ایکسپریس کے 11ڈبے پٹری سے اترنے کا حادثہ لاہوٹ اور دیولالی اسٹیشنوں کے درمیان آج دوپہر پیش آیا ۔ اس حادثہ میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ریلوے نے بتایا کہ راحت و امدادی ٹرین اور میڈیکل وین موقع پر روانہ کردی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثے میں دو مسافروں کو معمولی چوٹ آئی ہے جن کا ابتدائی علاج یا گیا ہے اور انہیں اسپتال میں بھرتی کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ناسک کے قریب اتوار کو دوپہر لوک مانیہ تلک۔جے نگر ایکسپریس(پون ایکسپریس ) ٹرین کے 11 ڈبے پٹری سے اترگئے۔ ریلوے نے بتایا کہ حادثے میں کسی کی موت یا پھر کسی بھی شخص کے شدید طور پر زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے۔ ٹرین بہار جارہی تھی۔بتایا جا رہا ہے کہ جس جگہ پر یہ حادثہ ہوا، اس جگہ پر ٹریک کے پاس ایک لاش برآمد ہوئی ہے، لیکن ریلوے کے مطابق، یہ لاش ٹرین میں سفر کر رہے کسی مسافر کی نہیں تھی۔ ٹرین کے پٹری سے اترنے کے حادثہ کے بعد کئی ٹرینوں کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ حادثہ کے فوراً بعد سینٹرل ریلوے نے ہیلپ لائن نمبر جاری کردیا ہے۔