پون کلیان کی سالگرہ کا بیانر لگانے کے دوران برقی شاک سے 3 مداح فوت

   

٭ تلگو فلموں کے مشہور اداکار پون کلیان کے تین مداح اس وقت برقی شاک سے فوت ہوگئے جب وہ اپنے پسندیدہ اداکار کی سالگرہ کا بیانر لگانے کیلئے لوہے کی ریلنگ نصب کررہے تھے کہ اس میں برقی رو دوڑ گئی۔ آندھرا پردیش کے ضلع چتور کے شانتی پورم میں منگل کی شام یہ واقعہ پیش آیا۔ پون کلیان کی چہارشنبہ کو 49 ویں سالگرہ تھی۔مرنے والوں کی 30 سالہ سوما شیکھر، 32 سالہ راجندر اور 28 سالہ ارونا چلم کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔پون کلیان نے اس حادثہ پر گہرے رنج کا اظہار کیا اور پارٹی ارکان کو غمزدہ خاندانوں کی فی کس 2 لاکھ روپئے کے ساتھ مالی مدد کی ہدایت دی۔