ویٹکن سٹی : عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو طبیعت ناساز ہونے پر روم کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ وٹیکن سے حکام کے مطابق پوپ فرانسس کے آئندہ تین دن کی مصروفیات منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ویٹی کن سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کو برونکائٹس کی وجہ سے جمعہ کی صبح لوگوں سے ملاقات ختم ہونے کے بعد روم کے پولی کلینیکو آگسٹینو جیمیلی میں چند ضروری تشخیصی ٹیسٹ کیلیے داخل کرا دیا گیا ہے، جہاں انکا برونکائٹس کے حوالے سے علاج جاری ہے۔ واضح رہے کہ 88 سالہ پاپائے اعظم کا گزشتہ دو برسوں کے دوران مختلف بیماریوں کا علاج کیا گیا جس میں باؤٹس، انفلوئنزا اور دیگر صحت کے مسائل شامل ہیں جبکہ2021 اور 2023 میں دو بار ان کی سرجریز بھی کی گئیں۔