پوڈوچیری۔ہوڑہ ایکسپریس ٹرین میں دھواں

   

حیدرآباد۔16؍نومبر ( یواین آئی ) آندھراپردیش وجیانگرم میں پوڈوچیری ۔ ہوڑہ ایکسپریس میں دھواں دیکھا گیا جس سے مسافرین میں سنسنی پھیل گئی۔یہ ٹرین پوڈوچیری سے ہوڑہ جارہی تھی کہ اس میں دھواں اٹھنے سے مسافرین خوفزدہ ہوگئے اور ٹرین کو نصف گھنٹہ تک روک دیاگیا۔ذرائع کے مطابق بریک پلیٹوں میں دباو کے نتیجہ میں یہ دھواں دیکھاگیا۔بعد ازاں خطرہ نہ ہونے پر ٹرین اس کی منزل کی طرف روانہ ہوگئی جس پر مسافرین نے راحت کی سانس لی۔