مہارشٹرا ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار نے کہاکہ مرکز کو چاہئے کہ ایک”بڑی دل“ کا مظاہرہ کرے اور تیل پر ٹیکسوں میں کمی لائے تاکہ عام شہریوں کو راحت مل سکے۔
نئی دہلی۔ ملک بھر میں پٹرول کی قیمتوں میں بدستور اضافہ ہورہا ہے اور ہفتہ کے روز قومی درالحکومت میں ریکارڈ حد تک پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے او ریہ 100.91فی لیٹر تک پہنچ گیا اور ڈیزل فی لیٹر89.88فی لیٹر تک پہنچ گیاہے۔
دہلی میں پٹرول 35پیسہ مہنگا ہوا تو وہیں ڈیزل 26 پیسہ مہنگا ہوا ہے۔ دیگر ریاستوں میں بھی پٹرول او ر ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیاہے۔ ریاستوں کے اقدار پر مشتمل ٹیکسوں پر تبدیلی شدہ تیل کی قیمتوں کا انحصار ہے۔
مہارشٹرا کی درالحکومت ممبئی میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر106.93روپئے فی لیٹراور ڈیزل 97.46روپئے فی لیٹر ہے۔مہارشٹرا ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار نے کہاکہ مرکز کو چاہئے کہ ایک”بڑی دل“ کا مظاہرہ کرے اور تیل پر ٹیکسوں میں کمی لائے تاکہ عام شہریوں کو راحت مل سکے۔
مدھیہ پردیش کے بھوپال میں پٹرول کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ یہاں پر پٹرول 109.24روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 98.67روپئے فی لیٹر مل رہا ہے۔
کلکتہ میں پٹرول کی قیمت101.01روپئے فی لیٹر ہے تو ڈیز ل کی قیمت92.87روپئے فی الترتیب ہے۔
اترپردیش سے بی جے پی کے راجیہ سبھا ایم پی ہردیپ سنگھ پوری نے جمعرات کے روز مرکزی وزیر پٹرولیم او رقدرتی گیس کا جائزہ لیا اور کہاکہ قدرتی گیس اورخام تیل کے گھریلو مصنوعات میں اضافہ پر توجہہ مرکوز کی جائے گی۔