نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 75ڈالر فی بیرل کو عبور کرنے کے باوجود مقامی سطح پر منگل کو مسلسل 75ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ پٹرول اورڈیزل پرایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب پانچ اور 10روپے کے کمی کے اعلان کے بعد 4نومبر 2021کو ایندھن کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئی تھی۔ اس کے بعد ریاستی حکومت کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی ویٹ کوکم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد دارالحکومت میں 2دسمبر 2021کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہواتھا۔