پٹرول اور ڈیزل اب تک کی بلند ترین سطح پر

   

نئی دہلی ۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل تقریباً مستحکم رہنے کے دوران ہفتہ کو مسلسل تیسرے دن ڈیزل 25 پیسے اور پٹرول 20 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول اب تک کی ریکارڈ سطح 102.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90.48 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ پچھلے پانچ میں سے چار دن میں پٹرول 95 پیسے مہنگا ہو چکا ہے ۔

ڈیزل بھی نو دن سے 1.80 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے ۔ یورپ میں توانائی کے بحران کی وجہ سے خام تیل میں مسلسل سات دنوں سے اضافے کے بعد ہفتے کے آخر میں امریکی بازار میں کاروبار بند ہونے پر بریٹ کروڈ 79.28 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 75.58 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 102.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90.48 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔