پٹرول اور ڈیزل سے ویاٹ ہٹانے بی جے پی کا مطالبہ

   

کاغذ نگر: کاغذ نگر میں تحصیلدار آفس کے روبرو بھارتیا جنتا پارٹی منڈل صدر وینکٹیش اور بی جے پی پارٹی ڈسٹرکٹ سیکریٹری کونگا ستیہ نارائن کے علاوہ بی جے پی پارٹی قائدین کے ساتھ مل کر ٹی آر ایس اور ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا گیا ، اس موقع پر بی جے پی پارٹی ڈسٹرکٹ سیکریٹری کونگا ستیہ نارائن نے ریاست حکومت سے مطالبہ کیا کے ڈیزل اور پٹرول پر لگائے گئے ویاٹ کو برخاست کرتے ہوئے تلنگانہ کی عوام کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کیا گیا، اور غیر ضروری طور پر بی جے پی پارٹی کو بد نام کرنے سے باز آنے کا مشورہ دیا۔ تلنگانہ کی عوام کے مسائل کی یکسوئی کرنے میں ریاستی حکومت ناکام ہو چکی ہے، بعد ازاں بی جے پی پارٹی قائدین کی جانب سے تحصیلدار کاغذ نگر پرمود کمار کو تحریری طور پر یاداشت پیش کی گئی۔