پٹرول اور ڈیزل مسلسل دوسرے دن ریکارڈ سطح پر مستحکم

   

نئی دہلی : بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں اونچی سطح پر رہنے سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج ملک میں مسلسل دوسرے دن مستحکم رہیں ۔پیر کو مسلسل ساتویں دن پٹرول 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا تھا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول بھی 104.44 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 93.17 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ ممبئی میں پٹرول 110.38 روپے اور ڈیزل 101 روپے فی لیٹر ہے ۔