نئی دہلی : عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج بھی برقرار رہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے آخر میں لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.68 فیصد اضافے کے ساتھ 86.75 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔ اسی دوران امریکی خام تیل 0.78 فیصد اضافے کے ساتھ 80.96 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مستحکم رہیں۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے ۔