پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

   

نئی دہلی: عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان آج بھی گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں، جس سے دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ تیل کی بڑی مارکیٹنگ کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر آج جاری کردہ نرخوں کے مطابق ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ دہلی میں ان کی قیمتیں مستحکم رہنے کے ساتھ ہی ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر رہا۔