پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

   

نئی دہلی: عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں آج بھی وہی رہیں جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر رہا۔تیل کی بڑی مارکیٹنگ کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ دہلی میں ان کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر رہا۔


کوشامبی:زہریلا کھانا کھانے سے 4لڑکیاں بیمار
کوشامبی: اترپردیش کے ضلع کوشامبی میں شیتلا دھام کڑا کوتوالی علاقے کے سورئی بزرگ گاؤں میں آج زہریلا کھانا کھانے سے 4لڑکیاں بیمار ہوگئیں۔ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر اسمائل پور کڑا کے انچارج ڈاکٹر سعود احمد نے بتایا کہ آج سورئی بزرگ گاؤں کی ورشا رانی ، سادھنا ، شالنی اور آیوشی انکے اہل خانہ کے ذریعہ علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ صبح بچیوں نے کچھ کھالیا تھا جس سے ان کی حالت بگڑی اور الٹی ہونے لگی۔