پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

   

نئی دہلی ۔ 4 جون ۔ ( یو این آئی ) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپئے فی لیٹر رہا۔تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی معروف کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق، ملک میں آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ دہلی میں ان کی قیمتوں کے برقرار رہنے کے ساتھ ہی ممبئی میں پیٹرول 104.21 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 92.15 روپئے فی لیٹر پر رہا۔