پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی راحت نہیں

   

نئی دہلی: گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں منگل کو مسلسل 61 ویں دن کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔مرکزی حکومت کی جانب سے 4 نومبر کو پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی تخفیف کے اعلان کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی آئی تھی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویٹ میں کمی کے فیصلے کے بعد دہلی میں پٹرول 8 روپے سستا ہو گیا تھا۔گھریلو بازار میں 61ویں دن بھی پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ راجدھانی دہلی میں ویٹ میں کمی کی وجہ سے بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل ) کے اسٹیشنز پر پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر ہے ۔