پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 25 روپئے کم کئے جائیں

   

سالانہ دوکروڑ ملازمتیںفراہم کرنے کا وعدہ مودی حکومت کا محض انتخابی جملہ،معیشت تباہ ہوگئی : کپل سبل

    نئی دہلی۔ پانچ ریاستوں میں انتخابات سے قبل کانگریس نے بے روزگاری اور معیشت کی حالت کو لے کر مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس لیڈر کپل سبل نے جمعرات کو بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر سوال اٹھایا اور کہا کہ یہ مودی حکومت کے لیے روزگار فراہم کرنے کا وعدہ محض ایک انتخابی  جملہ ہے۔ ایک ٹویٹ میں، سبل نے کہا مودی جی 2019 میں  نے کہا تھا کہ  2022 تک ہندوستان کی معیشت 5 ٹریلین ڈالرس ہو جائے گئی  1 ٹریلین (زراعت) 1 ٹریلین (مینوفیکچرنگ) ہوجائے گی اور مودی جی نے وعدہ کیا کہ ہر سال 2 کروڑ نوکریاں ، کسانوں کی آمدنی 2022 تک دوگنی ہوجائے گی یہ سب جملے ہیں۔ کانگریس نے مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ 84 فیصد ہندوستانیوں کی گھریلو آمدنی کم ہوئی ہے۔ پارٹی نے الزام لگایا تھا کہ مرکز کی خراب معاشی پالیسی کی وجہ سے ملک میں بیروزگاری کی شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی، مہنگائی 13.56 فیصد تک پہنچ گئی، امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ گر کر 74+ پر آگیا۔ 2021 میں گھرانوں کی آمدنی  میں کمی آئی جبکہ کچھ افراد کی دولت میں نو گنا اضافہ ہوا۔ کانگریس نے مطالبہ کیا کہ کارپوریٹ ٹیکس کو 30 فیصد سے کم کرکے 22 فیصد کردیا جائے، اسی طرح کی راحت متوسط اور کم آمدنی والے گروپوں کو فراہم کی جانی چاہئے۔ پارٹی نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر کمی کرے، جب کہ ضروری اشیاء￿  پر جی ایس ٹی کی شرحوں کو یا تو مستثنیٰ قرار دیا جائے یا اسے معقول بنایا جائے کیونکہ ان اشیاء￿  پر اعلیٰ شرحیں رجعت پسند ہیں۔ ایک ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ نے کہا تھا 2021 میں ملک کے 84 فیصد گھرانوں کی آمدنی میں کمی آئی لیکن ساتھ ہی ہندوستانی ارب پتیوں کی تعداد 102 سے بڑھ کر 142 ہو گئی جس میں 39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سب سے امیر ترین 98 ہندوستانی کے 55.2 کروڑ لوگوں کے برابر دولت کے مالک ہیں۔ وبائی امراض کی پہلی دو لہروں کے دوران ہندوستانی ارب پتیوں کی دولت 23.14 لاکھ کروڑ روپے سے بڑھ کر 53.16 لاکھ کروڑ روپے ہوگئی۔  مالی سال 21-22 (34.83 لاکھ کروڑ روپے) کے مرکزی بجٹ کا 86 فیصد ہے۔