پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 82ویں روز بھی کوئی تبدیلی نہیں

   

نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل کے قریب رہنے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 82 ویں روز بھی گھریلو سطح پر مستحکم رہیں۔دونوں ایندھن کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021کو کمی کی گئی تھی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیاتھا۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس کے بعد قومی راجدھانی میں 2 دسمبر 2021کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔