پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

   

نئی دہلی۔ تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں نرمی کے باوجود ملک میں پٹرول کی قیمتیں ہفتے کے روز مسلسل 28 ویں دن مستحکم رہیں۔ڈیزل کی قیمت میں مسلسل29 ویں روز بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ہفتے کے روز دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر برقرار رہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔