پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

   

نئی دہلی :ملک میں آج پٹرول کی قیمت مسلسل 20ویں روز مستحکم رہی،دوروز کے اضافہ کے بعد ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں ڈیزل کی قیمت 81.52 روپے اور ممبئی 79.71 روپے فی لیٹر کے ریکارڈ سطح پر قائم رہی۔
کولکاتہ اور چنئی میں بھی ڈیزل کی قیمت بالترتیب 76.67 روپے اور 78.5روپے فی لیٹر پر رہی۔دہلی میں پٹرول کی قیمت 80.43 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی جو 27 اکتوبر 2018 کے بعد کی سب سے اعلیٰ سطح ہے ۔کولکاتہ،ممبئی اور چنئی میں بھی پٹرول کی قیمت بالترتیب 82.10روپے ،87.19 روپے اور 83.63 روپے فی لیٹر پر قائم رہی۔