نئی دہلی: عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باوجود ملک میں آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور وہ گزشتہ روز کی سطح پر ہی رہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں لندن برینٹ کروڈ بڑھ کر85.91 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ اسی طرح یوایس کروڈ 2.69 فیصد اضافے کے ساتھ 80.51 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مستحکم رہیں۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے ۔ملک میں 5 ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔