پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

   

نئی دہلی : عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے درمیان آج دیسیسطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں جس سے دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر رہ گیا۔تیل کی بڑی مارکیٹنگ کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ دہلی میں ان کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر رہا۔عالمی سطح پر آج یو ایس کروڈ 0.55 فیصد گر کر 87.06 ڈالر فی بیرل اور لندن برینٹ کروڈ 0.44 فیصد گر کر 90.20 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔