نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ سے آج پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں مستحکم رہیں ۔ دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔تیل مارکیٹنگ کی بڑی کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی جاری نرخ کے مطابق آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔ دہلی میں ان کی قیمتیں مستحکم رہیں اور ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.15 روپے فی لیٹر رہا۔