پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 35ویں دن بھی مستحکم

   

نئی دہلی : تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے دوران ہفتہ کو گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس سے ایندھن کی قیمتیں مسلسل 35ویں دن مستحکم رہیں۔تیل کی مارکیٹنگ کی بڑی کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق آج دہلی میں پیٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے ، جب کہ ممبئی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے ۔ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریاست سے دوسرے ریاستوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہیں۔