پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 51ویں دن بھی مستحکم

   

نئی دہلی۔ بین الاقوامی سطح پر ہفتہ کے اختتام پر خام تیل میں تیزی کے باوجود آج مسلسل 51ویں دن ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔دہلی میں گزشتہ دو دسمبر کو وی اے ٹی میں کمی کرنے کے سبب پٹرول کی قیمت تقریباً 8 روپے فی لیٹر کم ہوئی تھی اور اس کے بعد سے دہلی میں پٹرول 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے ۔