پٹرول اور ڈیزل کے دام میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ، آج اتنی سستی ہوئی قیمت

,

   

پٹرول اور ڈیزل کی دام میں لگاتار دوسرے دن بھی گراوٹ درج کی گئی ہے ۔ جمعہ کو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر تخفیف کی ۔ دہلی اور ممبئی میں پٹرول کی قیمتوں میں 12 پیسے فی لیٹر کی تخفیف کی گئی ہے تو وہیں کولکاتہ اور چنئی میں بالترتیب 11 اور 13 پیسے فی لیٹر کی کمی ہوئی ۔ وہیں دوسری طرف دہلی اور کولکاتہ میں ڈیزل کے دام میں 15 پیسے فی لیٹر کی کٹوتی تو ممبئی اور چنئی میں ڈیزل 16 پیسے سستا ہوگیا ہے ۔ گزشتہ 8 دنوں میں ملک کی راجدھانی دہلی میں پٹرول 1.17 روپے فی لیٹر سستا ہوا جبکہ ڈیزل کا دام بھی 89 پیسے فی لیٹر کم ہوا ہے ۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق جمعہ کو دہلی ، ممبئی ، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول بالترتیب 73.42 روپے ، 79.03 روپے ، 76.07 روپے اور 76.25 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے تو وہیں دوسری طرف ان چاروں شہرون میں صارفین کو ڈیزل بالترتیب 66.60 روپے ، 69.81 روپے ، 68.96 روپے اور 70.35 روپے فی لیٹر مل رہا ہے ۔

خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن بدلتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمتوں میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد ان کی قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔