ممبئی میں 100روپئے کے قریب پٹرول
نئی دہلی۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بدستور اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ممبئی میں پٹرول کی قیمت 100فی لیٹر کے قریب پہنچ گئی ہے۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت93.68روپئے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر84.61روپئے ہوگئی ہے۔
ممبئی میں پٹرول 99.94روپئے فی لیڈر اور ڈیزل91.87روپئے فی لیٹر پہنچ گیاہے۔ دیگر ریاستوں میں بھی پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیاہے۔
بھوپال میں مذکورہ پٹرول کی قیمت101.77فی لیٹر ہے او رڈیزل فی لیٹرپیسے ہوگیاہے۔ چینائی میں 95.28روپئے فی لیٹر پٹرول فروخت ہورہا ہے تو ڈیزل کی قیمت89.39روپئے فی لیڈر ہے۔
کلکتہ میں 93.72روپئے فی لیٹر پٹرول فروخت کیاجارہا ہے جبکہ ڈیزل 87.46روپئے فی لیٹر ہے۔
ایک ریاست سے دوسری ریاست میں پٹرول کی قیمتوں میں فرق کی وجہہ ویلیو ایڈیڈ سروسیس ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہئے ہ وہ تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پر غور کریں۔
سنگھو سرحد کے پٹرول پمپ پر ایک نوجوان وکاس سنگھال نے کہاکہ ”بڑھتی قیمتوں کا سب پر اثر پڑرہا ہے۔ حکومت کو اس پر غور کرنا چاہئے۔ لوگ متاثرہورہے ہیں“۔
ایک اور صارف ساحل نے کہاکہ لاک ڈاون کی وجہہ سے زندگی کا گذارا پہلے سے ہی مشکل ہوگیا ہے اور اس پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اثر دیگر چیزوں پر بھی پڑرہا ہے۔