بھوبنیشور : اوڈیشہ کانگریس لیڈر و سابق ایم پی پرادیپ ماجھی ایک کیمرے میں پارٹی ورکرس کو یہ ہدایت دیتے ہوئے قید ہوگئے ہیں کہ پٹرول اور ڈیزل رکھا جائے اور ان کا حکم ملنے کے بعد ہڑتال کے دوران ہر شئے کو نذر آتش کردیا جائے ۔ 12 گھنٹوں کی ہڑتال نبرنگ پور میں کانگریس نے منعقد کی تھی جو ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل کے بعد منظم کی گئی تھی ۔ اس ہڑتال کیلئے کانگریس لیڈر اپنے کارکنوں کو پٹرول اور ڈیزل تیار رکھنے اور ہر چیز نذر آتش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے پائے گئے