مختلف عوامل کی بنیاد پر او ایم سی ایندھن کی حمل ونقل کی لاگت پر نظر ثانی کرتے ہیں۔
نئی دہلی۔حکومت کے اپنے سرکاری تیل مارکٹینگ کمپنیاں (او ایم سی) نے منگل کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں چار ماہ کے مستحکم نرخوں کے بعد اضافہ کردیاہے۔ نئی دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80پیسہ فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔
قومی درالحکومت میں پمپ کی قیمت کے مطابق پٹرول 96.21روپئے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 97.47روپئے فی لیٹر ہے۔ مذکورہ قیمتوں میں 2021نومبر سے86.67روپئے ڈیزل اور 95.41روپئے پٹرول فی لیٹر میں کوئی تبدیلی نہیں ائی تھی۔
معاشی درالحکومت ممبئی میں ڈیزل کی قیمت بڑھ ک94.14روپئے سے بڑھ کر95روپئے فی لیٹر جبکہ پٹرول 109.98روپئے سے بڑھ کر110.82روپئے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حیدرآباد میں پٹرول او رڈیزل کی قیمتیں
حیدرآباد میں پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں میں 0.9اور0.88پیسے بالترتیب کا اضافہ ہوا ہے۔
پٹرول او رڈیزل کی قیمتیں جو108.2اور 94.62تھیں میں اضافہ کے ساتھ بالترتیب 109.10روپئے اور 95.50روپئے فی لیٹر ہوگئی ہیں
مختلف شہروں میں پٹرول او رڈیزل کی نئی نرخوں پر مشتمل تصویر پیش کی جارہی ہے
اضافہ کے ذمہ دار عوامل
مختلف عوامل کی بنیاد پر او ایم سی ایندھن کی حمل ونقل کی لاگت پر نظر ثانی کرتے ہیں‘ جس میں روپئے کے مقابل ڈالر قدر‘ خام تیل کی قیمت‘ اور دیگر کے بشمول ایندھن کی مانگ جیسے عوام شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ایکسائز ڈیوٹی‘ والیو ایڈیٹ ٹیکس اور ڈیلرس کا کمیشن بھی اس میں شامل ہوتا ہے۔
بڑی پیمانے پر یہ توقع کی جارہی ہے کہ او ایم سیز نے خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت پر موجودہ قیمتوں پر نظر ثانی کی ہے۔
حال ہی میں خام تیل کی سپلائی کے خوف میں اس کی قیمتیں 35-40فیصد بڑھی ہیں۔
اس اضافہ کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ ہر چیز کی قیمتوں‘ کھانے پینے کے اشیاء سے لے کرتیارشدہ اشیاء تک میں اضافہ ہوگا