پٹرول کی بڑھتی قیمت پر سیکل پر سوار ہوکر پارلیمنٹ پہنچے راہول گاندھی

,

   

اس سے قبل اتحاد کامظاہرہ کرتے ہوئے کنسٹیٹویشن کلب میں راہول گاندھی کی میزبانی میں منعقد ناشتہ میں 18اپوزیشن قائدین نے شرکت کی تھی
نئی دہلی۔ کانگریس قائد راہول گاندھی نے ملک کے مختلف مقاما ت پر پٹرول کی قیمتیں 100روپئے کا نشانہ پار کرجانے پر احتجاجاً سائیکل پر سوار ہوکر پارلیمنٹ پہنچے ہیں۔

اس سے قبل اتحاد کامظاہرہ کرتے ہوئے کنسٹیٹویشن کلب میں راہول گاندھی کی میزبانی میں منعقد ناشتہ میں 18اپوزیشن قائدین نے شرکت کی تھی اجلاس کے دوران راہول گاندھی نے کہاکہ”میرے سونچ میں سب سے اہم چیز یہ ہے کہ اس فورس کو ہم نے متحد کیاہے۔

عوام کی یہ آواز جنتی متحد ہوگی‘یہ آواز جتنی طاقتور ہوگی‘ بی جے پی آر ایس ایس کے لئے اس کو دبانا مشکل ہوجائے گا“۔ پیگاسیس جاسوسی پراجکٹ کا انکشاف ہونے کے بعد انہوں نے موجودہ سیاسی حالات پر بھی بات کی ہے۔

کانگریس کے بشمول جن پارٹیوں نے اس میٹنگ میں شرکت کی ان میں این سی پی‘ شیو سینا‘ راشٹرایہ جنتا دل(آر جے ڈی) سماج وادی پارٹی‘ سی پی ائی۔ایم‘ سی پی ائی‘ آر ایس پی‘کے سی ایم‘ جے ایم ایم‘ نیشنل کانفرنس(این سی)‘ ترنمول کانگریس‘ ڈی ایم کے او رایل جے ڈی شامل ہیں۔

تاہم عام آدمی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی نے اس میٹنگ سے دوری اختیار کی تھی۔ میٹنگ کے بعد راہول گاندھی نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ”ایک ترجیح‘ ہمارا ملک‘ ہمارے لوگ“۔

اپوزیشن نے مانگ کی ہے کہ پیگاسیس جاسوسی پر بحث کرائی جائے مگر حکومت کا کہنا ہے کہ ائی ٹی منسٹر کے بیان کو ہی اس کی وضاحت تسلیم کیاجائے۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے اس کو ”غیر موضوع“ قراردیاہے۔