سرکاری تیل کی کمپنیوں کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر75.15سے بڑھ کر75.78پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ فی لیٹر ڈیزل کی قیمت73.39سے بڑھ کر74.03ہوگئی ہے
نئی دہلی۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بدستور اٹھویں روز بالترتیب 62پیسے اور 64پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ ہفتہ کے روز قیمتوں میں اضافہ کے بعد یہ تبدیلی ائی ہے۔ جون 2017میں یومیہ اسا س پر قیمتوں کے جائزہ کے بعدسے یہ سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
سرکاری تیل کی کمپنیوں کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر75.15سے بڑھ کر75.78پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ فی لیٹر ڈیزل کی قیمت73.39سے بڑھ کر74.03ہوگئی ہے۔
ملک کی تمام ریاستوں میں قیمتیں بڑھی ہیں اور ہر ریاست میں مقامی ٹیکس اور ویاٹ پر اس کا انحصار ہوگا۔تیل کمپنیوں کی جانب سے 82دنوں کے وقفہ کے بعد پچھلی اتوار کو قیمتوں کے خطوط پر قیمت کا ازسر نوجائزہ لینا شروع کرنے کے بعد یہ بدستور اٹھ ویں روز تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
قیمتوں میں انجمادمارچ کے وسط میں اس وقت نافذجب حکومت نے زائد مالیہ کو بڑھانے کے لئے پٹرول او رڈیزل کی اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیاتھا۔تیل کی کمپنیاں انڈیا ائیل کارپوریشن(ائی او سی)‘ بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹیڈ(بی پی سی ایل) اور ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹیڈ (ایچ پی سی ایل) نے بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر آنے والی گرواٹ کے ذریعہ صارفین کو مراعات فراہم کی تھی
۔درایں اثناء کانگریس نے تیل کی قیمتوں میں بدستور اضافہ پر مرکز کو تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ مارچ سے اب تک ٹیکسوں میں اضافہ کے ذریعہ 2.5لاکھ روپئے کی کمائی کی ہے۔
ایک ان لائن پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے کہاکہ جب بین الاقوامی مارکٹ میں کچے تیل کی قیمت میں گرواٹ ائی ہے اور یہ کمی پچھلے پندرہ سال میں سب سے زیادہ کمی ہے‘ پٹرول او رڈیزل‘پٹرول ڈیزل کی قیمتیں آسمان چھورہی ہے اور مودی کے دوران میں مسلسل پریشان ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ”جب سے2014مئی کے مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے مرکزی اکسائز ڈیوٹی پٹرول پر 258فیصد کا اضافہ اور ڈیزل پر819فیصد کا اضافہ ہوا ہے“۔
انہوں نے دعوی کیاکہ حکومت کچے تیل کی قیمت میں آنے والی گرواٹ کا فائدہ صارفین کو دینے کے بجائے 13جون کے روز ساتویں مرتبہ پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیاہے۔
سبل نے کہاکہ ”مذکورہ مودی حکومت نے 2014نومبر سے جنوری2016کے درمیان نو مرتبہ پٹرول او رڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں ہونے والی گرواٹ کے فوائد سے محروم کیاہے۔
ان گیارہ مہینوں میں پٹرول پر 11.77فی لیٹر اور 13.47فی لیٹر ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے ذریعہ 2016-17میں 242000کروڑ اور2014-15میں 99,000کروڑ روپئے کی کمائی کی ہے“