پٹرو ل پر 30پیسے‘ ڈیزل پر 35پیسے کا اضافہ کے ساتھ اب تک 4-4.10روپئے کا اضافہ

,

   

سابق کی قیمت 99.11کے مقابلے دہلی میں اب پٹرول 99.41روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے وہیں ڈیزل 90.77روپئے فی لیٹر سے بڑھ کر99.41روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔


نئی دہلی۔پیر کے روز پٹرول کی قیمت میں 30پیسوں جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 35پیسوں کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پچھلے ایک ہفتہ میں جملہ اضافہ4-1-4.10تک کا ہوا ہے۔

ریٹیلر قیمتیں اعلامیہ کے بموجب سابق کی قیمت 99.11کے مقابلے دہلی میں اب پٹرول 99.41روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے وہیں ڈیزل 90.77روپئے فی لیٹر سے بڑھ کر99.41روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

ملک بھر میں قیمتو ں میں اضافہ ہورہا ہے اور ایک ریاست سے دوسری ریاستوں میں قیمتیں مختلف ہونے کی وجہہ مقامی ٹیکسوں کی شمولیت ہے۔ مارچ 22کو چار ساڑھے چار ماہ کے قیمتوں پر نظر ثانی کے توقف کے بعد یہ چھٹی مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔

پہلے چار مرتبہ کے مواقعوں پر قیمتوں میں فی لیٹر 80پیسوں کا چار مرتبہ اضافہ ہوا ہے‘ جو 2017میں یومیہ نظر ثانی متعارف ہونے کے بعد پہلی مرتبہ سب سے بڑا اضافہ تھا۔

اتوار کے روز پٹرول 50پیسے اور ڈیزل 55پیسہ کا اضافہ ہوا تھا۔

اترپردیش اور پنجاب جیسی ریاسوں میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر نومبر4سے قیمتوں اضافہ کے عمل پر توقف کے بعد مجموعی طور پر پٹرل کی قیمتوں میں اب تک 4روپئے او رڈیزل پر 4.10روپئے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے‘ جبکہ اس توقف کے دوران خام تیل کی قیمتو ں میں 30امریکی ڈالرفی بیرل تک کا اضافہ ہوا تھا۔