پٹلم میں کانگریس کی انتخابی مہم

   

پٹلم ۔14 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی جکل کے کانگریس پارٹی کے حرکیاتی امیدوار مسٹر ٹوٹا لکشمی کانت راؤ مستقر پٹلم کے کانگریس پارٹی آفس پر کانگریس پارٹی کارکنان اور قائدین کے ہمراہ ملکر آنے والے 30 تاریخ کو انتخابات کے متعلق شعور بیداری مہم چلاتے ہوئے مصروف دکھائی دے رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ پٹلم کے قریب کڑپل خواجہ پور امیدوار کا آبائی مقام رہنے سے عوام میں مقبولیت رکھتے ہیں ۔ ہائی کمان نے ایک غیرمعمولی مقبولیت رکھنے والے امیدوار کو بی فارم دیکر کانگریس پارٹی کے کارکن اور قائدین میں ایک نیا جوش پیدا کردیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ بی آر ایس پارٹی کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ 10 سال اقتدار پر رہتے ہوئے عوام کو دھوکہ دیتے ہوئے آئے ہیں ۔ آنے والے اسمبلی کے انتخابات میں سبق سکھانے کا ارادہ ظاہر کررہے ہیں۔ چھوٹی کوڑبگل گاؤں کے ایم پی ٹی سی وینکٹ ریڈی بی آر ایس کو خیرآباد کہتے ہوئے اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔
بی آر ایس امیدوار کرانتی کرن کی انتخابی مہم
جوگی پیٹ ۔14 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اندول اسمبلی حلقہ میں بی آر ایس امیدوار کرانتی کرن کی انتخابی مہم زور و شور سے چل رہی ہے ۔ عوام کثیرتعداد میں جمع ہورہے ہیں ۔ آج اندول منڈل کے برہمن پلی گاؤں میں انتخابی مہم کے دوران عوام کو مخاطب ہوکر انھوں نے کہاکہ میں مقامی ہوں 24 گھنٹے عوام کی خدمت کیلئے تیار ہوں ۔ تلنگانہ حکومت تشکیل دینے کے بعد حکومت کی جانب سے ریاست تلنگانہ میں کئی ترقیاتی کام انجام دیئے گئے ہیں ، حکومت کی اسکیموں سے ہر طبقہ کو فائدہ ہوا ہے جس میں مسلمان بھی شامل ہیں۔ اس الیکشن میں بھی بی آر ایس اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ کار کے نشان کو دیکر کامیاب بنائے۔