پٹنہ میں سلنڈر دھماکہ40 جھونپڑیاں خاکستر

   

پٹنہ : پٹنہ میں سلنڈر دھماکہ کے بعد شدید آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس آتشزدگی کی وجہ سے تقریباً 40 جھونپڑیاں خاکستر ہو گئیں اور سینکڑوں افراد مکانات سے محروم ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آشیانہ دیگھا روڈ نالا کے کنارے بنی جھونپڑیوں میں جمعرات کی دوپہر آگ لگ گئی جس کے بعد ایک ایک کر کے کم و بیش 40 جھونپڑیاں خاکستر ہو گئیں۔ آگ لگنے کے بعد افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا اور کچھ لوگوں نے اس کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم جب تک جائے حادثہ پر پہنچی جگہ جگہ ملبہ کا ڈھیر جمع ہو گیا تھا۔