پٹھان کا برج خلیفہ پر ٹریلر ، شاہ رخ خان کے مداح پرجوش

   

دبئی ۔ بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی آنے والی فلم پٹھان ان دنوں خبروں میں ہے۔ اس فلم کے بارے میں آئے دن کوئی نہ کوئی نئی خبریں آرہی ہیں۔ حال ہی میں ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شاہ رخ خان کی فلم کا ٹریلر برج خلیفہ کی عمارت پر دکھایا جائے گا۔ جس کے بعد دبئی سے شاہ رخ خان کی کچھ تصاویر بھی سامنے آئیں جس میں شاہ رخ خان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں نظر آئے۔ اب اس سب کے بعد شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ جسے دیکھنے کے بعد شاہ رخ خان کے مداح کافی خوش نظر آرہے ہیں۔شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔ شائقین نے اس فلم کے ٹریلرکو بھی کافی پسند کیا۔ اس کے بعد برج خلیفہ پر پٹھان کا ٹریلر دکھانے کی بات ہوئی۔ اب اس سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ٹریلرکی ویڈیو دبئی کی برج خلیفہ عمارت میں دکھائی گئی، اس دوران شاہ رخ خان بھی وہاں موجود تھے۔ ہندوستان کے بعد اب پٹھان کا ٹریلر بھی دبئی میں ہے۔شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔ شائقین نے اس فلم کے ٹریلرکو بھی کافی پسند کیا۔ اس کے بعد برج خلیفہ پر پٹھان کا ٹریلر دکھانے سے شاہ رخ کے مداح کافی خوش اور پرجوش ہیں۔ اب اس سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ٹریلر کی ویڈیو دبئی کی برج خلیفہ عمارت میں دکھائی گئی، اس دوران شاہ رخ خان بھی وہاں موجود تھے جس کی وجہ سے کنگ خان کے مداحوں میں ایک نیا جوش پیدا ہوا ہے ۔