پپائی کے پتوں سے ڈینگو کا علاج ممکن ہے؟

   

لندن : ڈینگو میں مبتلا افراد کو پپیتے کے پتوں کا جوس یا جوشاندہ پلانے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیونکہ لوگوں کی اکثریت کا ماننا ہے کہ پپیتے کے پتوں کا جوس یا رس ڈینگو بخار میں مبتلا افراد کے خون میں پلیٹلیٹس بڑھانے کا سبب بنتا ہے۔دوسری جانب ڈاکٹروں کے مطابق پپیتے کے پتوں کا جوس پلانے سے ڈینگو بخار میں کمی یا پلیٹلیٹس بننے کی کوئی سائنسی توجیح ابھی تک سامنے نہیں آئی۔لیکن حیران کن طور پر دی ایشین پیسیفک جرنل آف ٹراپیکل بائیو میڈیسن میں 2011 میں چھپنے والی تحقیق کے مطابق پپیتے کے پتوں میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو کہ ڈینگو سے متاثرہ مریضوں کے جسم میں ڈینگی وائرس کی افزائش کو روک دیتے ہیں۔