پچھلے 24گھنٹوں میں ہندوستان میں کویڈ 19کے 48870معاملات درج

,

   

ملک کے فعال معاملات میں بھی 2,82,520کے ساتھ مزید گرواٹ ائی ہے
نئی دہلی۔مسلسل تیسرے دن ہندوستان میں کویڈ19کے معاملات 20,000سے کم درج ہوئے ہیں‘ پچھلے 24گھنٹوں میں 18,870معاملات کے اندراج کے ساتھ متاثرین کی جملہ تعداد 3,37,16,451تک پہنچ گئی ہے‘ چہارشنبہ کے روز مرکزی وزرات صحت نے یہ جانکاری دی ہے۔

ہندوستان میں منگل کے روز18,795اور پیر کے روز19,859معاملات درج کئے گئے تھے۔پچھلے 24گھنٹوں میں درج 378اموات کے ساتھ چہارشنبہ کی صبح تک مرنے والوں کی جملہ تعداد 4,47,751تک پہنچ گئی ہے۔ پچھلے ہفتوں سے اموات کی شرح 1.33فیصد تک برقرار ہے۔

کویڈ کے یومیہ معاملات میں کمی دیکھی گئی ہے کیونکہ کیرالا جہاں پر پچھلے کچھہفتوں سے معاملات نصف سے زیادہ درج کئے جارہے تھے وہاں پر معمولی بہتری ائی ہے۔

مرکزی وزرات صحت کی رپورٹ کے بموجب منگل کے روز کیرالا میں 11,196معاملات درج کئے گئے جو پیر کے روز درج 11,669کے تقابل میں ہیں۔

کیرالا کے بعد سے زیادہ کویڈ متاثرین کے معاملا ت درج کرنے والی ریاست مہارشٹرا میں منگل کے روز2844معاملات رجسٹرارڈ ہوئے ہیں۔ مرکزی وزرات صحت کی تفصیلات کے بموجب ملک میں فعال معاملات میں 2,82,520تک مزید گرواٹ ائی ہے۔

جملہ متاثرین کی تعداد میں فعال معاملات 0.84فیصد پر مشتمل ہیں‘ مارچ2020کے بعد جو سب سے کم ہے‘ وہیں قومی کویڈ صحت یابی شرح97.81فیصد تک درج کی گئی ہے جو مارچ2020سے اب تک سب سے زیادہ ہے۔

کویڈ وباء سے صحت یاب ہونے والے جملہ مریضوں کی تعداد 3,29,86,180ہے جس میں سے پچھلے24گھنٹوں میں 28,178مریض اسپتال سے ڈسچار ج کئے گئے ہیں۔

وزرات کی رپورٹ کے بموجب ملک میں کویڈ ٹیکہ خوراک جو دی گئی ہے وہ 87کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے (87,66,63,490) جس میں سے پچھلے 24گھنٹوں میں دئے گئے 54,13,332خوارکیں بھی شامل ہیں۔

صرف پانچ ریاستیں کیرالا‘ مہارشٹرا‘ تاملناڈو‘ آندھرا پردیش او رمیزورم میں ہرروز1000سے زائد معاملات درج ہورہے ہیں۔

تین ریاستوں بہار‘ راجستھان اورجھارکھنڈ او ر یونین ٹریٹریز انڈومان اینڈ نیوکوبار جزیرہ‘ دادرا‘ نگر حویلی اور دمن اینڈ دیو کے علاوہ چندی گرھ میں فعال معاملات100سے کم ہیں۔