کویڈ 19کے جملہ معاملات ہندوستان میں 2,86,94,879کے ساتھ فعال معاملات15,25,248ہیں اور اب تک3,44,082اموات ہوئے ہیں۔
نئی دہلی۔ ہندوستان میں کویڈ 19کے پچھلے 24گھنٹو ں میں 1,20,529نئے معاملات درج کئے گئے ہیں‘ 7اپریل کے بعد یہ سب سے کم ہے۔
اسی وقت کے دوران 3380لوگ اس وباء سے فوت ہوئے ہیں‘ وزرات صحت او رخاندانی بہبود نے یہ جانکاری دی ہے۔پچھلے دو دنوں میں 2000
سے زائد اموات درج کئے جانے کے بعد ہفتہ کے روز پھر ایک مرتبہ اموات کی تعداد ہفتہ کے روز 3000کی عدد کو پار کی ہے۔اپریل7کے روز ہندوستان میں 1,26,789معاملات در ہوئے جبکہ یکم جون کو ہندوستان میں 1,27,510اپریل 8اپریل کے بعد سب سے کم معاملات درج ہوئے تھے۔
کویڈ 19کے جملہ معاملات ہندوستان میں 2,86,94,879کے ساتھ فعال معاملات15,25,248ہیں اور اب تک3,44,082اموات ہوئے ہیں۔پچھلے کچھ دنوں سے ہندوستان میں تازہ معاملات ہر چوبیس گھنٹے میں ایک لاکھ کے قریب بدستور جاری ہیں‘ وہیں اموات تین ہزار تک جاری ہیں۔
ہفتوں سے چل آرہی حولناک دوسری لہر سے مقابلے کے بعد پہلی مرتبہ17مئی کے روز کویڈ کے تازہ معاملات 3لاکھ سے کم درج کئے گئے تھے‘ جبکہ 7مئی کے روز 4,14,188معاملات تک یہ پہنچ گئے تھے۔
پچھلے تین ہفتوں میں ہندوستان میں 85000اموات درج کئے گئے ہیں۔ سال2019میں چین کے وہان سے وباء کے منظرعام پر آنے کے بعد ملک میں پہلی مرتبہ مئی21کے روز سب سے زیادہ4529 اموات درج کئے گئے تھے۔
وزرات صحت کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں میں 1,97,894لو گ اسپتالوں سے ڈسچارج ہوئے ہیں‘ جس کے بعد آج کی تاریخ تک اسپتالوں سے ڈسچارج ہونے والے لوگوں کی جملہ تعداد2,67,95,549ہوگئی ہے۔
وزرات نے کہاکہ ملک میں اب تک پچھلے 24گھنٹوں میں دئے گئے36.50,080کے بشمول 22,78,60,317لوگوں کوٹیکہ دیاگیاہے۔
انڈین کونسل میڈیکل ریسرچ کے بموجب 4جون تک کویڈ19کی جانچ کے لئے36,11,74,142نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جس میں جمعہ کے روز جانچ کئے گئے20,84,421نمونے بھی شامل ہیں۔