ملک کے کویڈ19کے جملہ معاملات کی تعداد 2,99,77,861ہے۔
نئی دہلی۔ مرکزی محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ہندوستان میں پچھلے24گھنٹوں میں کویڈ19کے معاملات 42,640درج کئے گئے ہیں جو 23مارچ کے بعد سب سے کم ہے‘۔کرونا وائرس کی وباء میں بدستور نمایاں کمی کے ساتھ ملک میں 1167اموات پچھلے ایک دن میں درج کئے گئے ہیں۔
پچھلے دوماہ میں یہ مسلسل پانچواں دن ہے جس میں اموات کی تعداد2000سے کم رہی ہے۔اس کے علاوہ یہ 15وا ں دن ہے جس میں کرونا وائرس کے معاملات بدستور ایک لاکھ سے کم رہے ہیں۔
مارچ 23کے روز ہندوستان میں 47,262معاملات درج کئے گئے تھے جبکہ 22جون کے روز ہندوستان میں 53,256معاملات کا اندراج عمل میں آیاتھا۔ملک کے کویڈ19کے جملہ معاملات کی تعداد 2,99,77,861ہے۔
فعال معاملات میں فی الحال 8لاکھ سے کم ہیں۔ ملک میں جملہ فعال معاملا تکی تعداد 6,62,521ہے اور اب تک ہونے والے اموات کی تعداد3,89,302ہے۔
مرکزی وزرات صحت کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں میں 81,839لوگوں کو اسپتال سے ڈسچارج کیاگیاہے‘جس کے بعد اسپتالوں سے ڈسچارج ہونے والوں کی جملہ تعداد2,89,26,038آج کی تاریخ تک ہوگئی ہے۔
وزرات صحت نے کہاکہ ملک میں اب تک 28,87,66,201لوگو ں کو ٹیکہ لگایاگیا ہے جس میں پچھلے 24گھنٹوں میں 86,16,373افراد کو دیاجانے والا ٹیکہ بھی شامل ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے بموجب 39,40,72,142نمونوں کی21جون تک جانچ کی جاچکی ہے جس میں پیر کے روز حاصل کردہ 16,64,360نمونے بھی شامل ہیں۔