احمدرآباد : بحث بند کریں کیونکہ مودی میدان کی پچ کے متعلق بہت کچھ بولا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے کل یہاں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے چوتھے اور آخری ٹسٹ سے قبل پریس کانفرنس میں کیا ۔ کوہلی نے کہا کہ اسپن کیلئے سازگار وکٹ کے متعلق ہمیشہ ہی بہت سی آوازیں اٹھتی ہے اور بہت ہی بحث و مباحثہ ہوتے ہیں لیکن اب اس وکٹ کے متعلق آوازیں بند کی جانی چاہیئے ۔ یاد رہے کہ کوہلی نے تیسرے ٹسٹ کے بعد بیٹسمینوں کے ناقص مظاہروں کے متعلق اظہار خیال کیا تھا ۔