پڈوچیری میں سی اے اے کی مخالفت میں بند بے اثر

   

پڈوچیری 27دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) تمل ناڈو کی سیاسی پارٹی نام تمجار کاچی ( این ٹی کے ) کی جانب سے پڈو چیري میں شہریت ترمیمی قانون (سي اے اے ) کے خلاف جمعہ کو 12 گھنٹے کا بند بے اثر رہا۔ بند کے دوران سبھی تجارتی ادارے کھلے رہے اور بس، ٹیکسی اور دیگر گاڑیاں شاہراہ پر حسب معمول چلتی رہیں ۔اس دوران نیلی تھوپے میں ایک بس کو روکنے کی کوشش کرنے کے معاملے میں این ٹی کے کے کم از کم 20 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ۔ کانگریس اور اس کے اتحادیوں نے آج بند کا اعلان کیا تھا لیکن تاجروں کی اپیل پر انہوں نے اسے فی الحال ملتوی کر دیا ۔ تاجروں نے زور دیا تھا کہ چونکہ پورے سال کام کاج ٹھیک نہیں چلا اور اب اس وقت کام کاج کچھ اچھا چل رہا ہے ، ایسے بند سے انہیں نقصان ہوگا ۔ لیکن این ٹی کے نے کہا تھا کہ وہ بند کا اعلان کرے گی۔