مرکزی وزیر اور بی جے پی کے بیگوسرائے سے رکن پارلیمنٹ گری راج سنگھ نے پھر ایک مرتبہ دینی مدرسوں کونشانہ بنایا اور اس کو دہشت گردی کے اڈے قراردیا۔ سابق میں بھی گری راج سنگھ نے اس طرح کابیان دیتے ہوئے دینی مدرسوں کے متعلق زہر اگلا تھا۔
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گری راج سنگھ نے کہاکہ ”اترپردیش کا دیو بند دنیا کے بڑے بڑے دہشت گردوں کا مرکز ہے اور وہیں سے ہی یہ لوگ پیدا ہوئے ہیں“۔
گری راج سنگھ نے میڈیاکے روبرو دئے گئے اپنے اس بیان میں کہاکہ ”میں نے پہلے ہی کہہ دیاہے کہ دیو بند دہشت گردوں کامرکز ہے اور یہاں پر جو لوگ تعلیم حاصل کررہے ہیں وہ دنیا کے بڑے بڑے دہشت گردوں میں شمار کئے جاتے ہیں“۔
انہوں نے اپنی بات میں یہ بھی کہاکہ ”سی اے اے کے خلاف جو چل رہا وہ احتجاج نہیں ہے وہ خلافت کی تحریک ہے“۔گری راج سنگھ کا اس طرح متنازعہ بیان دینا کوئی نئی بات نہیں ہے۔
ویسے بھی بی جے پی کے بیشتر اراکین پارلیمنٹ اور مرکزی وزراء ائے دن مسلمانو ں کو‘ دینی مدرسوں کو عبادت گاہوں کو کسی نہ کسی بہانے سے نشانہ بناتے رہے ہیں۔ویڈیو ضرور دیکھیں