پھلوں و سبزیوں کے ٹرانسپورٹ کی منتقلی کیلئے خصوصی سل:کشن ریڈی

   

حیدرآباد18اپریل (یواین آئی) منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ کشن ریڈی نے کہا کہ مرکز نے ریاستوں کے درمیان پھلوں اور سبزیوں کی منتقلی کیلئے خصوصی سل قائم کیا ہے ۔کسان مدد کیلئے 18001804200 یا 14488 پر کال کرسکتے ہیں۔کشن ریڈی نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ وزرا کے گروپ کے صدرنشین راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں گروپ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلہ میں تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیااور اس پر غور کیاگیا کہ ہر وزیر ان مسائل کے حل کیلئے کیاکرسکتا ہے ۔