پھولوں کی کاشتکاری سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کی جائیں :تومر

   

نئی دہلی؍ پونے: وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے پھولوں کی کاشت سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ تومر نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فلوریکلچر میں بنیادی ڈھانچے کی سہولت کے طور پر ‘فیلڈ آفس۔کم۔لیبارٹری بلڈنگ ’ کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ کسانوں کی آمدنی میں اضافے کیلئے پھولوں کی کاشت جیسا ویلیو ایڈیشن کرنا ہو گا، اسے زیادہ سے زیادہ کسانوں کو اپنانا چاہئے اور پروسیسنگ سے بھی جڑنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پھولوں کی ضرورت آج بھی ملکی روایات، مذہبی، سماجی، سیاسی وغیرہ پروگراموں میں ہے ۔