پہلا گوری لنکیش یادگار ایوارڈ روایش کمار کو دیاگیا۔ ویڈیو

,

   

سینئر صحافی اور ریمون میگسیسی ایوارڈ یافتہ روایش کمار کو پہلا گوری لنکیش یاد گار ایوارڈ اتوار کے روز بنگلور و میں دیاگیا۔
بنگلورو۔ سینئر صحافی اور ریمون میگسیسی ایوارڈ یافتہ روایش کمار کو پہلا گوری لنکیش یاد گار ایوارڈ اتوار کے روز بنگلور و میں دیاگیا۔گوری لنکیش میموریل ٹرسٹ نے روایش کا انتخاب ان کی بے باک صحافت اور غیر جانبدارنہ سکیولر موقف کی وجہہ سے کیاہے‘

اور صحافی کی یادمیں ٹرسٹ نے روایش کے نام کا انتخاب کیاہے۔ اس تقریب میں تین کتابیں جس کا عنوان ”دہلی نوٹا“ جس کے مصنف ڈی اوماپتی‘ رویش کمار کی ’فری وائس‘ جس کا ترجمہ کرنے کے بعد عنوان ”ماٹیگا انو کڈیما“ اور ”نیرا ناڈی“ جس کے مصنف ونئے اکاونڈا کی رسم اجرائی عمل میں ائی۔

درایں اثناء ایک ویکلی نیوز پیپر”نیاپتھا“ کی بھی رسم اجرائی عمل میں ائی۔ روایش نے کہاکہ ”ہندوستانی ملک میں میڈیا جمہوریت کا قتل کررہا ہے۔

ایسا نہیں ہے لوگ نہیں دیکھ رہے ہیں مگر میڈیا منسٹرس کو اوتار کی شکل میں پیش کررہا ہے“۔

ایک قومی لسانی سونچ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ”حقیقی معنی میں ہمیں ایک قوم ہونا ہے اس وقت یہ ممکن ہے جب ہر زبان کو قابل قبول مانا جائے۔

کسی کو ہندی مسلط کرنے پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں‘ کیونکہ جو لوگ ہندی مسلط کرنے کی بات کررہے ہیں وہ خود اس کی حقیقی خوبی پر عمل کرنے میں ناکام ہیں

 

YouTube video