پہلوانوں نے اسپتال پہنچ کر بھیم آرمی سربراہ سے کی ملاقات

,

   

اترپردیش کے سہارنپور میں نامعلوم افراد کے ان کے قافلے پر حملے کے بعد بھیم آرمی چندرشیکھر آزاد معمولی چوٹیں ائی ہیں۔


سہارنپور۔دیوبند میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے بھیم آرمی کے سربراہ چندرشیکھر آزاد سے اسپتال پہنچ پر پہلوان ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا نے ملاقات کی۔ اسپتال میں زیرعلاج بھیم آرمی سربراہ کی صحت کے متعلق اسپتال پہنچ کر دونوں پہلوانوں نے جانکاری حاصل کی ہے۔

بعدازاں میڈیاسے بات کرتے ہوئے دونوں نے کہاکہ حملہ آوروں کو سخت سزا دی جانی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ چندرشیکھر ہمیشہ سچائی کے لئے کھڑے ہوتے ہیں اور انہیں موثر سکیورٹی فراہم کی جانی چاہئے۔

مختلف سیاسی جماعتوں بشمول سماج وادی پارٹی او راے اے پی نے زخمی لیڈر سے ملاقات کی اور ان کی صحت کے متعلق جانکاری حاصل کی ہے۔

یاد رہے کہ چندرشیکھر نے اس وقت پہلوانوں کی حمایت کی تھی جب وہ ڈبلیو ایف ائی سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دہلی میں جنتر منتر پر احتجاج کررہے تھے۔

اترپردیش کے سہارنپور میں نامعلوم افراد کے ان کے قافلے پر حملے کے بعد بھیم آرمی چندرشیکھر آزاد معمولی چوٹیں ائی ہیں۔