حیدرآباد6 مئی(یواین آئی) پہلگام حملہ کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے ۔ اسی سلسلہ میں حیدرآباد میں مقامی فنکاروں نے ایک خصوصی تصویری نمائش کا اہتمام کیا۔نمائش میں فن پارے اس حملہ کے پس منظر کو اجاگر کرتے ہوئے عالمی امن کا پیغام دے رہے ہیں۔ فنکاروں نے اپنی مصوری کے ذریعہ دہشت گردی کی مذمت کرکے امید ظاہر کی کہ دنیا میں امن قائم ہو، اور شدت پسندی کا خاتمہ ہو۔ان خیالات کو تصویروں کے ذریعہ پیش کرکے فنکاروں نے نہ صرف اپنی جذباتی وابستگی کا اظہار کیا بلکہ ناظرین کو بھی گہرائی سے سوچنے پر مجبور کر دیا۔ فنکاروں نے بتایا کہ ان کا مقصد سماج میں بیداری پیدا کرنا اور امن کا پیغام دینا ہے ۔